Saturday, July 27, 2024

مصطفیٰ کمال نے 16 نکاتی مطالبات کی مںظوری کیلئےاحتجاج کے دوسرے مرحلےکا اعلان کردیا

مصطفیٰ کمال نے 16 نکاتی مطالبات کی مںظوری کیلئےاحتجاج کے دوسرے مرحلےکا اعلان کردیا
April 16, 2017
  کراچی (92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے سولہ نکاتی مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا  ۔ کہتےہیں ڈھائی کروڑ کی آبادی میں دس لاکھ لوگ بھی نکل آئے تو مسائل حل ہوجائیں گے  ۔ مفتی نعیم بھی پی ایس پی کیمپ پہنچے اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب کے باہر گیارہ  روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے  پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے سولہ نکاتی مطالبہ کی منظوری کے لیے، دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا کہا اگر دس لاکھ لوگ ایک ساتھ ایک مقصد کے لیے نکلیں تو مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے ۔ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لیے جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم بھی احتجاجی کیمپ پہنچے اورکہا جب جب مصطفی کمال کو بطور مئیر مسائل بتائے فوری حل ہوئے ۔ مگر جب بلاول ہاوس فون کیا تو کہا مسئلہ حل کرنے کے معاملات طے کرلیں ۔ مفتی نعیم نے مصطفی کمال اور پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ان کے لیے دعا خیر کی ۔