Sunday, February 25, 2024

مصطفی کمال نے فاروق ستار کو مناظرے کا چیلنج دےد یا

مصطفی کمال نے فاروق ستار کو مناظرے کا چیلنج دےد یا
April 19, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاک سر زمین پارٹی کے سر براہ مصطفی کمال نے متحدہ قومی موومنٹ بہادر آباد کے سربراہ فاروق ستار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا چینل 92 نیوز کے پروگرام 92 ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے انکشاف کیا کہ فاروق ستار سینیٹ الیکشن کے دوران فون کر کے  ووٹ مانگتے رہے ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ یہ کمرے میں بیٹھ کر کچھ اور باہر نکل کر کچھ بولتے ہیں ، ہمارا اتحاد اب انتخابات کے بعد ہی کسی سے ہو گا، انتخابات سے قبل کسی سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ۔ سربراہ پاک سر زمین پارٹی نے مزید کہا کہ ہم ڈولفن کے نشان سے ہی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔