Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصطفی کانجو نے گھر اور کار ہتھیارکھی ہے:افتخار مختار فیملی

مصطفی کانجو نے گھر اور کار ہتھیارکھی ہے:افتخار مختار فیملی
April 10, 2015
لاہور(92نیوز) افتخار مختار فیملی کا کہنا ہے کہ مصطفے کانجو نے دھوکہ دہی اور اثرو رسوخ کے ذریعے گھر اور کار ہتھیا رکھی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف انصاف دالائیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفےٰ کانجو عرف چیکو کے ظلم کے شکار افتخار مختار کی فیملی کا کہنا ہے کہ مصطفےٰ کانجو نے دھوکے اور  اثرورسوخ استعمال کر کے ان کے گھر اور کار پر قبضہ کر رکھا ہے۔ افتخار مختار نے صرف ڈیڑھ ماہ مصطفےٰ کانجو کے ہاں ملازمت کی لیکن اس نے فراڈ کا الزام لگا کر اس کا سب کچھ لوٹ لیا۔ اس کو نہ صرف مالی نقصان پہنچایا بلکہ اس کی گھریلو زندگی کو بھی برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ افتخار کی بیوی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر پر ہونے والے تشدد کے باعث ان کے بچے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ ان کی وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ انہیں انصاف مہیا کیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔