Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوتا تو آگے ہوتا‘ پیچھے نہیں : گورنر سندھ عشرت العباد

مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوتا تو آگے ہوتا‘ پیچھے نہیں : گورنر سندھ عشرت العباد
March 17, 2016
کراچی (92نیوز) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوتے تو آگے ہوتے‘ پیچھے نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لیاری ایکسپریس وے کے نارتھ باونڈ کا دورہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گیارہ سو میٹر کا حصہ اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہونے یا نہ ہونے کی ایک بار پھر وضاحت کردی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ شہر کے حالات بہترہونے کی وجہ سے ادھورے منصوبے جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔