Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مصطفیٰ کمال کا ملک دشمن جماعتوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

مصطفیٰ کمال کا ملک دشمن جماعتوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ
April 14, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے آج پھر ایک دھواں دھار تقریر کر ڈالی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی سفارتکار نے بھی متحدہ کے ”را“ سے تعلقات کی گواہی دی۔ ایم کیو ایم پر جو الزامات وہ لگا رہے ہیں وہی باتیں حکومت بھی کر رہی ہے۔ حکومت اور اداروں کو ان کیخلاف اب واضح موقف اختیار کرنا پڑے گا یا ہم پر پابندی عائد کی جائے کہ ہم ان کیخلاف باتیں کرنا بند کر دیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا اگر حکومت نے ان کیخلاف کارروائی نہ کی تو کل کسی میں ہمت نہیں ہوگی کہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یا تو ان کیخلاف واضح موقف اپنائے یا اس جیسی جماعت پر پابندی لگائے۔ ان لوگوں کو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ہمیں لہجے کا طعنہ دیتے رہے ہیں‘ وہ ذرا اپنے قائد کی تقاریر بھی سنیں۔ فاروق ستار سوچتے ہیں کہ شاید ہم انکے خلاف بات نہیں کرسکتے۔ جب زبان کھلے گی تو رکے گی نہیں اور پھر ان کیلئے مسئلہ ہو جائے گا لہٰذا ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا متحدہ قائد نے بندے مروانے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ یہ ایک ٹیم بنوا کر پہلے بندے مرواتے ہیں اور پھر دوسری ٹیم بنا کر پہلی ٹیم کو ہی مروا دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار انڈین ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں۔ سارے لوگ بیٹھ کر قائد کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ بعد میں انہیں جائیدادیں ملیں۔ کچھ لوگ اتنے گندے ہیں کہ ہمیں ڈرائی کلیننگ مشین نہیں مل رہی۔