Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مصطفیٰ کمال کا بھی وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ

مصطفیٰ کمال کا بھی وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ
July 11, 2017

کراچی (92نیوز)پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے جےآئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔کہتے ہیں وزیراعظم کا مزید اقتدار میں رہنا ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دن ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار میں رہ کر اپنا دفاع کیا تو ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو گواہ بناکرعوام کی خدمت کیلئے دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ بائیس اگست کےبعد بانی متحدہ نے فاروق ستار اور دیگر کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ ساری برائیاں جاننے کے بعد بھی ساتھ چل سکیں۔