Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصطفیٰ کمال کارابطہ آفس حیدرآبادمیں بھی قائم

مصطفیٰ کمال کارابطہ آفس حیدرآبادمیں بھی قائم
March 23, 2016
حیدرآباد(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما مصطٖفیٰ کمال کا رابطہ آفس حیدر آباد میں بھی قائم کر دیا گیا ہے مصطفیٰ کمال  کل  حیدر آباد کا دورہ کرکے اپنے حامیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کر رہے ہیں اور انہیں متحدہ سے نالاں کارکنوں کی بڑی حمایت مل رہی ہے اسی سلسلے میں حیدر آباد میں مصطفیٰ کمال کا رابطہ آفس  لطیف آباد نمبر چھ کے بنگلہ نمبر دو سو پینتالیس میں  قائم کیا گیا ہے رابطہ دفتر کے باہر  سکیورٹی کے لیے پولیس کی دو موبائلز تعینات کی گئی ہیں، دفتر کے مرکزی گیٹ پر قومی پرچم اور مصطفٰی کمال کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔