Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مصطفیٰ کمال نے 24اپریل کے جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی

مصطفیٰ کمال نے 24اپریل کے جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی
April 9, 2016
کراچی(92نیوز)سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے چوبیس اپریل کے جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کردی  انہوں نے آغاز کیا  ایم کیو ایم کے مضبوط علاقوں سے  شہریوں نے پھول نچھاور کیے اور ڈھول بجاکر ان کا استقبال کیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے جمعہ کو  دیا ایک اور سرپرائز انہوں نے شروع کردی عوامی رابطہ مہم چوبیس اپریل کے جلسے کے لیے ۔ اپنے ساتھیوں انیس قائم خانی  صغیر احمد ، رضا ہارون ، وسیم آفتاب ، افتخار عالم اور دیگر کے ساتھ نکل کھڑے ہوئے ۔ڈیفنس سے  پہنچے  ایم کیو ایم کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے  غریب آباد ،پھر ناظم آباد سے ہوتے ہوئے رخ کیا  اورنگی ٹاؤن کا  شہریوں نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کا کیا شانداراستقبال مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 24 اپریل کے جلسے تک مختلف علاقوں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے اورنگی کے عوام کے مسائل حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ پاک سر زمین  پارٹی کے کارکنوں نے جلسے کے پمفلٹس تقسیم کئے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے واپسی پر بورڈ آفس چورنگی نارتھ ناظم اباد میں مٹھائی کی ایک دکان سے سموسے بھی خریدے سابق سٹی ناظم کی آمد پر لوگوں کی ایک پڑی تعداد جمع ہوگئی ۔