Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصطفیٰ کمال نے یوم پاکستان پر نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

مصطفیٰ کمال نے یوم پاکستان پر نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا
March 14, 2016
کراچی (92نیوز) ڈیفنس کراچی میں رضا ہارون کی شمولیت کے موقع پر میر کارواں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں۔ متحدہ کے کسی ایک رکن سے بھی رابطہ نہیں ہوا۔ لوگ خود قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یوم پاکستان پر پارٹی کانام رکھنے کا اعلان کردیا۔ سید مصطفیٰ کمال کا ہلکے پھلکے انداز میں یہ بھی کہنا تھا کہ مزید دوچار پریس کانفرنسز ہوئیں تو فاروق ستار بھی ان کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارا ایجنڈا صرف کام کرنا ہے۔ ایک انسان کی جان بھی بچ جائے تو سمجھیں گے اللہ نے ہماری مراد سن لی۔