Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کی اہم وکٹ اڑانے کی تیاری کر لی

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کی اہم وکٹ اڑانے کی تیاری کر لی
March 14, 2016
کراچی (92نیوز) مصطفیٰ کمال آج شام پھر کمال کرنے کے لیے تیار۔ اہم پریس کانفرنس میں اہم ترین وکٹ اڑانے کی تیاریاں نظر آنے لگیں۔ کیا متحدہ سے ناراض رضا ہارون مصطفیٰ کمال کیمپ جوائن کرنے والے ہیں؟ سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انیس قائم خانی‘ ڈاکٹر صغیر‘ وسیم آفتاب‘ افتخار عالم اور اب ؟ مصطفیٰ کیمپ کی ٹیم میں بڑے مہرے شامل ہونے لگے۔ مصطفیٰ کمال نے آج پھر دھماکے دار پریس کانفرنس کا اعلان کر رکھا ہے۔ ساتھ ہی ایم کیو ایم کے ناراض رہنما رضا ہارون بھی واپس آگئے۔ ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال اہم ترین اعلان کرنے والے ہیں۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق مصطفیٰ کمال کی دھماکے دار انٹری اور پھر بڑے اعلان ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر آج کا اعلان مستقبل کی سمت متعین کرے گا۔