Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج پارٹی دفتر کا افتتاح کرینگے، ایم کیو ایم کا بھی ریلیاں نکالنے کا اعلان

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج پارٹی دفتر کا افتتاح کرینگے، ایم کیو ایم کا بھی ریلیاں نکالنے کا اعلان
March 24, 2016
حیدرآباد (نائنٹی تو نیوز) مصطفی کمال اور انیس قائم خانی آج حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی آج حیدرآباد میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے اعلان کے بعد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی آج حیدرآباد سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر رہے ہیں۔ وہ آج لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں پارٹی کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دفتر سے ملحقہ شاہراہ اور گلیوں کو مصطفی کمال کی تصاویر اور قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی آج ریلیاں نکالنے کا اعلان کر کے سیاسی فضاء کو مزید گرم کر دیا ہے جس کے بعد پولیس نے بھی شہر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کا دورہ حیدرآباد اس لحاظ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ انیس قائم خانی کا تعلق بھی حیدرآباد سے ہے۔ وہ 90 کی دہائی میں ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل آرگنائزر بھی رہ چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کا دورہ ان کی پارٹی کے لئے کتنا فائدے مند ‎ثابت ہو گا۔