Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصر کے سرکاری ٹی وی نے آٹھ خاتون نیوز کاسٹرز کو موٹی ہونے پر معطل کر دیا

مصر کے سرکاری ٹی وی نے آٹھ خاتون نیوز کاسٹرز کو موٹی ہونے پر معطل کر دیا
August 18, 2016
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی آٹھ خاتون نیوز کاسٹرز کو اس بنا پر معطل کر دیا ہے کہ ان کا وزن بہت زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے سرکاری ٹیلیویژن میں کام کرنے والی نیوز کاسٹرز کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ دوبارہ سکرین پر آنے سے پہلے دبلی ہو جائیں۔ مصری میڈیا کے مطابق خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس فیصلے پر احتجاج کیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس بات کا اطلاق مرد نیوز کاسٹرز پر کیوں نہیں کیا گیا۔ یہ صنفی امتیاز کی بڑی مثال ہے۔ مصری سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے تاہم معطل ہونے والی نیوز کاسٹرز کو ان کی تنخواہ اور دیگر مراعات ملتی رہیں گی۔ مصری صحافی فاطمہ الشاراوی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی تمام مقامی ٹیلی وژن چینلز پر بھی اپنائی جانی چاہیے تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیلی وژن چینل مواد کی بہتری پر توجہ دیں نہ کہ نیوزکاسٹرز کے ظاہری حلیے پر۔