Friday, January 27, 2023

مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح افریقن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے

مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح افریقن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے
قاہرہ (92 نیوز) مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح لگاتار دوسرے سال افریقن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔ محمد صلاح نے اپنی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ اعزاز حاصل کرنے پر محمد صلاح خاصے خوش ہیں ۔ صلاح نے اگلے برس بھی یہ ایوارڈ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں وہ اپنے کلب کے ساتھ ٹائٹل بھی جیتنا چاہتے ہیں۔ 26 سالہ فٹبالر انگلش فٹبال کلب لیورپول کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ پچھلے سیزن میں محمد صلاح نے اپنے کلب کے لیے 52 میچوں میں 44 گول اسکور کیے  اور گولڈن بوٹ اپنے نام کیا۔ صلاح کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے انکا کلب لیورپول انگلش پریمئیر لیگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔