Monday, September 26, 2022

مصر کی فوج کی بڑی کارروائی ، 83 شدت پسند ہلاک ‏

مصر کی فوج کی بڑی کارروائی ، 83 شدت پسند ہلاک ‏
قاہرہ ( 92 نیوز) مصر کی فوج نے سینائی کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 83 شدت پسندوں کو ہلاک کر د یا ، مصری فوج کے ترجمان کے مطابق  آپریشن میں  61 مجرموں  ، مطلوب اور مشتبہ افرا د کو حراست میں لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سنٹرل اور شمالی سینائی میں آپریشن کیا اور 83 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سینائی میں گزشتہ سال سے جاری کشیدگی میں اب تک 830 شدت پسند  اور 60 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔