مصر میں 4400 سال قدیم مقبرہ دریافت
قاہرہ ( 92 نیوز ) مصر کےشہر غیزہ میں 4400 سال قدیم مقبرہ دریافت ہوا ہے ۔
عالمی شہرت یافتہ اہراموں کے درمیان ملنے والے اس مقبرے کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
مقبرے کی دیواروں کو انتہائی خوبصورت پینٹنگ سے سجایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تصاویر اس زمانے کے لوگوں کی رہن سہن اور ان کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔