Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصر میں 2بم دھماکے، 13افراد ہلاک، درجنوں زخمی

مصر میں 2بم دھماکے، 13افراد ہلاک، درجنوں زخمی
April 13, 2015
مصر (ویب ڈیسک) مصر میں دو مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلا دھماکا جنوبی سینا کے دارالحکومت العریش میں ہوا جس میں ایک کار بم دھماکے کے ذریعے ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جس میں سات افراد ہلاک اور چوالیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔ دوسرے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مصر کی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں دہشت گرد اور انتہاپسند عناصر ملوث ہیں۔ ان دھماکوں میں دو افسر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔