Friday, September 30, 2022

مصر میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملہ، 235 افراد جاں بحق،85 زخمی

مصر میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملہ، 235 افراد جاں بحق،85 زخمی

قاہرہ (92 نیوز) مصر کے شمالی صوبے سینائی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملہ، 235  افراد جاں بحق جبکہ 85 زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے پہلے بم حملہ کیا پھر نمازیوں پر گولیاں برسادیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریاستی نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے مسجد پر بم حملہ کیا اور بھگدڑمچتے ہی مسلح افراد نے گولیاں چلادیں۔ مصری میڈیا کے مطابق حملہ العریش کے قریب بیر العباد نامی قصبے میں جمعےکی نماز کے دوران کیا گیا۔  

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چار مسلح افراد نے نمازیوں پر گولیاں برسائیں، اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بم حملے کے بعد مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔