Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصر میں فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، پچیس افراد ہلاک، بائیس افراد زخمی، ایک سو پچاس کو بچا لیا گیا

مصر میں فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، پچیس افراد ہلاک، بائیس افراد زخمی، ایک سو پچاس کو بچا لیا گیا
July 29, 2015
مصر (ویب ڈیسک) مصر میں فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے پچیس افراد جھلس کر ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ مصری وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے پینتیس کلومیٹر دور صنعتی شہر العبور میں پیش آیا جس میں کم ازکم پچیس افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے ایک سو پچاس مزدوروں کو زندہ بچا لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں آگ گیس کا سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں کام کرنے والے ایک مزدور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیکٹری میں کیمیکلز کی بھاری مقدار موجود تھی جس کی وجہ سے آگ کی شدت انتہائی زیادہ تھی۔