Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصر،گدھےکوزیبرابناکرپیش کرنےوالے چڑیاگھرکاپردہ فاش

مصر،گدھےکوزیبرابناکرپیش کرنےوالے چڑیاگھرکاپردہ فاش
July 28, 2018
قاہرہ ( 92 نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک چڑیا گھر میں گدھے پر پینٹنگ کرکے اسے زیبرا بنا کر دکھانے کا راز فاش ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں محمود سرحان نامی ایک نوجوان نے قاہرہ کے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں وہ ایک زیبرا کو دیکھ کر شش و پنج کا شکار ہوگئے۔ وہ سوچ میں پڑ گئے کہ زیبرا کے کان چھوٹے ہوتے ہیں جبکہ چڑیا گھر میں موجود زیبرا کے کان بڑے ہیں ، بس پھر کیا تھا، انہوں نے زیبرا کے ساتھ ایک سیلفی اور اس کی چند تصاویر لیں اور اسے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ کردیا۔