Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مصباح نے آئی سی سی ’’اسپرٹ آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا

مصباح نے آئی سی سی ’’اسپرٹ آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا
December 22, 2016

دبئی (ویب ڈیسک) شاندار کھلاڑی اور جاندار کپتان مصباح الحق نے پاکستان کا سر پھر فخر سے بلند کر دیا۔ قومی ٹیسٹ کپتان نے آئی سی سی اسپرٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ مصباح یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف جان توڑ مقابلے کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دیا ہے جو قومی ٹیم کی میچ میں شکست کے باوجود مصباح کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔ مصباح یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سرگیری سوبرز ٹرافی بھارتی باؤلر ایشون کے نام رہی۔ مصباح الحق نے پاکستان کو رواں سال چوتھی پوزیشن سے اٹھا کر نمبرون ٹیسٹ ٹیم کے درجے پر پہنچا دیاتھا اور یہ کامیابی انہوں نے ایسے حالات میں ممکن بنائی جب پاکستانی سرزمین پر طویل عرصے سے غیرملکی ٹیمیں کھیلنے نہیں آ رہیں اور قومی ٹیم ہوم میچز بھی غیرملکی وینیوز میں کھیلنے پر مجبور ہے۔

سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنے پر مصباح الحق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ٹیسٹ گرز جیتا اور اب سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیتنا ان کیلئے اعزاز اور کھلاڑیوں کیلئے پیغام ہے کہ اگر وہ خود کو فٹ رکھیں اور اچھا کھیلیں تو کارکردگی کی راہ میں عمر کوئی رکاوٹ نہیں۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ کے میریس ایراسمس نے سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ ڈیوڈشیفرڈ ٹرافی اپنے نام کی ہے۔