Saturday, July 27, 2024

مصباح سسر کے انتقال پر دورہ نیوزی لینڈ سے پاکستان روانہ

مصباح سسر کے انتقال پر دورہ نیوزی لینڈ سے پاکستان روانہ
November 20, 2016

لاہور (92نیوز) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے۔ مصباح دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت کے امکانات معدوم ہیں۔ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مصباح الحق اپنے سسر کی خرابی صحت کا سن کر پہلی دستیاب فلائٹ سے واپسی کی تیاریوں میں تھے۔

بعدازاں ان کی زوجہ نے ٹویٹ کیا کہ ان کے والد اب دنیا میں نہیں رہے اور وہ مصباح الحق کے ہمراہ وطن واپسی آ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر کو ہملٹن میں کھیلے گی۔ اگر مصباح الحق نیوزی لینڈ میں ٹیم کو جوائن نہ کر سکے تو ان کے نائب اظہرعلی دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔