مصباح اور وقار کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کے ہیڈ کوث مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ، جہاں دونوں کوچز نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
قائداعظم ٹرافی کے آغاز پر سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی ملاقات ہوئی ، دونوں کوچز نے میچ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔