Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصباح الیون نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کوشکست دے کر تاریخ بدل دی

مصباح الیون نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کوشکست دے کر تاریخ بدل دی
March 7, 2015
آکلینڈ(ویب ڈیسک)مصباح الیون نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ شکست دے کر تاریخ کو بدل ڈالا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں تین مقابلے ہوئے فتح ہر بار پروٹیز  ٹیم کے حصے میں آئی۔ آک لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتیس رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل نوے کی دہائی میں تین بار مدمقابل ہوئیں،،،، پہلا ٹاکرا  انیس سو بانوے  میں ہوا جہاں   پروٹیز نے  بارش سے متاثرہ میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیتا۔   جبکہ دوسری مرتبہ انیس سو چھیانوے  میں دونوں ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں اس بار بھی   پروٹیز نے میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں کا تیسرا ٹاکرا انیس سو ننانوے میں ہوا جس میں گرین شرٹس کی قیادت وسیم اکرم نے کی اور اس میچ  میں بھی گرین شرٹس کو تین وکٹوں سے شکست کا غم سہنا پڑا ۔ آج پاکستان کو ون ڈے میچوں میں پروٹیز کے خلاف چوبیسویں فتح ملی ہے، ٹیم کو پروٹیز کے ہاتھوں اکہتر میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔