Saturday, January 28, 2023

مصباح الحق کی زیر نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں شروع

مصباح الحق کی زیر نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں شروع
لاہور (92 نیوز) مصباح الحق کی زیر نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ 20 میں سے 14 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا۔ پہلے روز کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ حسن علی 27 اگست ،باقی کھلاڑی کاؤنٹی مصروفیات کے بعد کیمپ کو جوائن کرینگے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی   کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی ، 69 سالہ طلعت علی 2017 سے ٹیم منیجر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ، انکی جگہ نئی تعیناتی  کی جائے گی۔ دوسری طرف وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نئے آئین میں چئیرمین پی سی بی زیادہ بااختیار ہو گا۔ بورڈ کے پیٹرن انچیف یعنی  وزیر اعظم اب  چئیرمین پی سی بی کو برطرف نہیں کر سکیں گے ،چئیرمین صرف بورڈ آف گورنرزکو جوابدہ ہو گا۔