Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کے طور پرفہرست میں درج

مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کے طور پرفہرست میں درج
September 4, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)گنیزبک ورلڈ ریکارڈز نے کھیل کے مختلف شعبوں میں عالمی ریکارڈز قائم کرنے والے کھلاڑیوں کی نئی فہرست جاری کر دی، پاکستانی کپتان مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کے طور پر اس فہرست میں درج ہے۔ تفصیلات کےمطابق مصباح الحق کا نام دوہزار سولہ کی گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے، مصباح  نے  گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف میچ میں چھپن گیندوں پر سنچری بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کا  ریکارڈ برابر کیا تھا۔۔ ٹینس اسٹار نوواک جاکووچ کا نام سب سے زیادہ پانچ آسٹریلین اوپن ٹائٹلز جیتنے پر گنیز بک میں شامل کیا گیا ہے جرمن ٹینس اسٹار سبین لسزسکی کا نام تیز ترین سروس کرانے والی خاتون پلیئر کے طور پر درج کیا گیا ہے، وہ دو سو گیارہ کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے سروس کرا چکی ہیں۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو تین سرٹیفکیٹس ملے ہیں، وہ اسپینش لیگ میں سب سے زیادہ ستائیس ہیٹ ٹرکس کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر دنیا کی مقبول ترین شخصیت ہیں، فیس بک پر ان کے پرستاروں کی تعداد دس کروڑ باسٹھ لاکھ جب کہ ٹوئٹر پر تین کروڑ ستتر لاکھ سے زائد ہے۔ فہرست میں فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن، فٹبال کوچ جوزے مورینو، فرینک لیمپارڈ، انگلش کرکٹرز جیمز اینڈرسن، جوئے روٹاور دیگر بہت سے کھلاڑیوں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔