Saturday, July 27, 2024

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
April 6, 2017
لاہور (92 نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آخری ہے۔ خواب تھاکہ 2011 اور15 کے ورلڈکپ جیتتے۔ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سب سے اچھا لمحہ انگلینڈ سے سیریز کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون آنا تھا۔ 2015 میں ورلڈ کپ جیتنے کا خواہشمند تھا۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے لیے منتخب ہونے والی ٹیم متوازن ہے، بیٹسمینوں کو رنز کرنا ہوں گے، یہ یاسر شاہ کے پاس فارم میں واپسی کا بھرپور موقع ہے۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ اعتماد کرنے پر بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کوچنگ بارے ابھی نہیں سوچا۔ کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔