Tuesday, February 27, 2024

مصباح الحق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ٹیم کی اچھی پرفارمنس کیلئے پُراُمید

مصباح الحق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ٹیم کی اچھی پرفارمنس کیلئے پُراُمید
March 25, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس کے لیے پُراُمید ہیں، لڑکے مشکل حالات میں کرکٹ کھیل رہے ہیں، تمام کھلاڑی جنوبی افریقہ جانے کے لیے تیار ہیں، کوشش ہوگی جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا، بابراعظم کی کارکردگی بہترہو رہی ہے، کوشش ہوگی جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا شرجیل خان کا انتخاب کوچ اور کپتان نے ملکر کیا، ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں، سب مل کر رہتے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے، 17 اپریل کو دورہ مکمل کرکے تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ کھیلنے پاکستانی ٹیم زمبابوے جائے گی۔

ادھر دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ قومی ٹیم کل جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگی، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیم اور کوچنگ اسٹاف میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم کے 22کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز کے کورونا ٹٰیسٹ منفی آگئے۔ 35 رکنی اسکواڈ کل خصوصی پرواز کے ذریعے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔