Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصالحتی کردار ادا کرنےکی قرارداد اتفاق رائے سے منطور

مصالحتی کردار ادا کرنےکی قرارداد اتفاق رائے سے منطور
April 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں سعودی عرب اوریمن کے درمیان مصالحتی کرداراداکرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں یمن اورسعودی عرب کے درمیان جاری تنازع پرعوامی نمائندوں کا موقف توسامنےآگیا لیکن پاکستانی افواج سعودی عرب بھیجنے یا نہ بھیجنے پربات نہیں کی گئی۔ فاٹا اراکین کےپارلیمانی لیڈراورمشترکہ قرارداد تیارکرنےوالی کمیٹی کے رکن حاجی شاہ جی گل آفریدی کہتے ہیں فوج بھیجنا پاکستان کی مجبوری ہے۔ پیپلزپارٹی بظاہرتومشترکہ قرارداد سے مطمئن نظرآتی ہے لیکن ان کےخیال میں حکومت کوایک مرتبہ پھرپسپائی کا سامنا ہوا حکومت پارلیمنٹ کی مشترکہ قراردارکوپاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمان قراردیتے ہوئے اسے وزیراعظم کی ایک اور کامیابی بھی قراردے رہی ہے ۔ کیا حکومت اب بھی سعودی عرب فوج بھیجے گی یا نہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن مشترکہ قرارداد کی روشنی میں اسلامی برادری سے اس اہم ترین ایشو پرثالثی کے لئے آمادہ کیا جائے گا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔