Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشیر قومی سلامتی امورناصر جنجوعہ کی سیکرٹری قومی سلامتی کونسل سے ملاقات

مشیر قومی سلامتی امورناصر جنجوعہ کی سیکرٹری قومی سلامتی کونسل سے ملاقات
January 8, 2018

تہران (92 نیوز) ایران کے دورے پر موجود مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے ایرانی سیکرٹری قومی سلامتی کونسل علی شمخانی سے تہران میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مسلم ممالک کے خلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔
اس موقع پر ایرانی سیکرٹری قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ امریکا کی ایران اور پاکستان کے خلاف پالیسی دوغلی اور تقسیم کرنے والی ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ امریکی پالیسیوں کے خلاف باہم متحد ہو جائیں۔