Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشیر خزانہ شوکت ترین کو متعلقہ وفاقی اداروں سے منی بجٹ فریم ورک موصول

مشیر خزانہ شوکت ترین کو متعلقہ وفاقی اداروں سے منی بجٹ فریم ورک موصول
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) منی بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کو متعلقہ وفاقی اداروں سے منی بجٹ فریم ورک موصول ہو گیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منی بجٹ ہو گا۔ 800 ارب روپے رواں مالی سال میں اضافی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایف بی آر کا ٹیکس محصولات میں کم از کم 530 ارب روپے کا اضافہ کرنے کا پلان ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے سے7 ماہ  میں  250 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔ پٹرولیم لیوی کے ذریعے بھی اضافی بھاری محصولات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔ انکم ٹیکس میں ود ہولڈنگ کی سٹیج پر رعایتوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ جون تک 2000 ارب روپے اضافی ہدف کے حصول کےلئے آئی ایم ایف کی شرط مان لی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس، بجلی، لیوی اور گیس کے شعبوں کے علاوہ بھی اقدامات کرے گی۔ منی بجٹ کی تفصیلات اعلان کے بعد متعلقہ نوٹیفکیشن کے ذریعے سامنے آئیگی۔