Tuesday, April 30, 2024

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا
January 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) 1 مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا، تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی جائےگی۔ وفاقی وزیرخسرو بختیار کہتے ہیں آج سے آٹے کے بحران میں کمی آنا شروع ہوگی ، ادھر وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں  10کلو آٹے کی  430روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ اس وقت بلوچستان میں  20کلو آٹے کا تھیلا 1300 ، خیبرپختونخوا میں 1200  کا ہوگیا ہے ، پنجاب اور سندھ میں بھی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں، آٹا مہنگا ہونے پر نانبائیوں کی قیمت بڑھانے کی دھمکی دیدی اور   آج پشاور کے نانبائیوں نے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں بھی جمعرات سے روٹی10 اور نان15روپے کرنے کا اعلان کردیاگیا۔