مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کو فسطائی ریاست قرار دے دیا
لاہور (92 نیوز) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کو فسطائی ریاست قرار دے دیا۔
نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کے اے پی سی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ اگست کا اقدام بھارت کی جانب سے بڑی غلطی تھی۔ پاکستان کے بغیر کشمیر کا معاملہ نہیں بڑھ سکتا۔ بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی۔