مشہور گیت ’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘ کے نشریاتی حقوق کی فیس کا تنازع حل ہوگیا
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک) مشہور گیت ’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘ کے نشریاتی حقوق کی فیس کا تنازع حل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مشہور گیت ’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘ کے نشریاتی حقوق کی فیس کا تنازع امریکا کی ایک عدالت میں حل ہوگیا ہے،میوزک کمپنی وارنر چیپل نے اس گیت کے حقوق کا دعویٰ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ اس گیت کی دھن ریاست کینٹکی کی دو بہنوں نے سنہ 1893 میں ترتیب دی تھی ۔