Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشہور ٹی وی سیریز ”گیم آف تھرونز“ کے چھٹے سیزن کا پرومو جاری‘ مداح خوش

مشہور ٹی وی سیریز ”گیم آف تھرونز“ کے چھٹے سیزن کا پرومو جاری‘ مداح خوش
March 31, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ٹیلی ویژن سیریز ”گیم آف تھرونز“ سیریز کے چھٹے سیزن کا پرومو جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چھٹا سیزن جارج مارٹن کی کتاب ”اے سانگ آف آئس اینڈ فائر“ سے ماخوذ ہے۔ خیال رہے کہ مشہورٹیلی ویژن سیریز’ ’گیم آف تھرونز“ گزشتہ پانچ سیزن کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنی جھولی میں ڈال چکی ہے اور اب اس کا چھٹا سیزن مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ چھٹے سیزن کا نیا پرومو جاری کر دیاگیا ہے۔ سنسنی خیز ٹی وی سیریز کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونیں کھیل کھیلتے ہیں۔ سیزن سکس میں بادشاہ کی ہلاکت کے بعد نیڈ اسٹارک کو نیا بادشاہ چنا جاتا ہے لیکن اسے ایک خط سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے بادشاہ کو قتل کیا گیاہے جس کے بعد نیڈ اس کی کھوج میں لگ جاتا ہے۔ سیریز میں ایملا کلارک ، پیٹر ڈنکلیج، اور کٹ ہیرنگٹن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ایڈونچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ سیزن رواں ماہ کی 24 تاریخ کو آن ائیر کیا جائیگا۔