Tuesday, September 17, 2024

مشہور فلم لارڈ آف دی رنگز نے حقیقت کا روپ دھار لیا

مشہور فلم لارڈ آف دی رنگز نے حقیقت کا روپ دھار لیا
June 18, 2018
برلن ( 92 نیوز)جرمنی کے جنگل میں  دی ہابٹ اور مشہور فلم لارڈ آف دی رنگز کے چاہنے والوں نے فلم کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء کی تعداد ایک ہزار تھی جنہوں  نےدی ہابٹ میں ہونے والی  تصوراتی جنگ کو عملی شکل پہنا دی۔ جنگ کے شرکاءنے  بہترین اداکاری کے ذریعے کہانی کو اس طرح پیش کیا گیا کہ نیزوں تلواروں اور تیروں کے ساتھ جنگ کرتے جنگجوؤں کو دیکھ کر فلم نے حقیقت کا روپ دھار لیا۔ شرکاء کے اس اچھوتے اندازمیں  فلم کوخراج تحسین پیش کرنے کے عمل کو لوگوں کی جانب سےخوب پسندکیا گیا۔