Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشہور فلم سیریز ”پلینٹ آف دی ایپس“ کے تیسرے سیکوئل کی جھلکیاں جاری

مشہور فلم سیریز ”پلینٹ آف دی ایپس“ کے تیسرے سیکوئل کی جھلکیاں جاری
December 10, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے مشہور فلمی سلسلے ”پلینٹ آف دی ایپس“ کے تیسرے سیکوئل ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“ کی نئی جھلکیاں جاری، فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“ کی کہانی پہاڑی علاقے پر قبضے کی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کا مرکزی کردار سیزر نامی چیمپنزی شدید برف باری کے دوران دشمن کے خلاف جنگ کا اعلان کرتا ہے۔ فلم کی ہدایات میٹ ریوس نے دی ہیں۔ سیزر کا کردار اداکار اینڈی سرکیس نبھا رہے ہیں جبکہ ووڈی ہیرلسن ولن کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم اگلے سال چودہ جولائی کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔