Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشہور برطانوی پاپ سنگر جارج ویم تریپن برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور برطانوی پاپ سنگر جارج ویم تریپن برس کی عمر میں انتقال کر گئے
December 26, 2016

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ویم بینڈ میں گلوکاری سے شہرت پانے والے گلوکار جارج ویم تریپن برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جارج مائیکل کا انتقال گھر میں ہوا۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز 80 کی دہائی میں کیا۔ نارتھ لندن میں پیدا ہونیوالے گلوکار کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ گلوکار ایلٹن جان اور میڈونا سمیت دنیا بھر سے گلوکاروں اور فنکاروں نے مائیکل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایلٹن جان نے کہا ہے وہ ایک پیار کرنیوالے دوست اور شاندار فنکار سے محروم ہو گئے۔ میڈونا نے ٹویٹ کیا ’’دوست الوداع! ایک اور عظیم فنکار چلا گیا‘‘۔ ان کے دوست اینڈریو ریجلی،لیزا منالی، جیمز کارڈن، مارٹن فرائی اور نائل راجرز نے بھی ان کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا ہے۔

جارج مائیکل کی چار دہائی کے کیریئر میں ایک سو ملین البمز فروخت ہوئیں۔ ان کی مشہور البمز میں ’فیتھ‘ اور ’لسن ود آؤٹ پریجوڈس والیم ون‘ شامل ہیں۔ انہوں نے تین برٹ اور دو گریمی ایوارڈز جیتے۔ اکتوبر 2006 میں منشیات کے زیراثر گاڑی چلانے کا اعتراف کرنے پر ان کی ڈرائیونگ پر پابندی لگی تو 2010 میں دو ماہ قید کی سزا ہوئی۔