Friday, January 27, 2023

مشکوک لائسنس پائلٹس کا معاملہ ، آصف الحق اور فیصل منصور انصاری معطل

مشکوک لائسنس پائلٹس کا معاملہ ، آصف الحق اور فیصل منصور انصاری معطل
 کراچی (92 نیوز) پائلٹس کے ساتھ ملی بھگت کرکے لائسنس بنانے کے الزام میں سی اے اے لائسنسنگ برانچ کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آصف الحق اور فیصل منصور انصاری معطل کر دیئے گئے۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق لائسنس برانچ کے ایچ آرسپروائزر عبدالرئیس، اسسٹنٹ سید عدیل آفتاب اور محمد خالد بھی معطل کر دیے ہیں ۔ سی اے اے کے ان افسران پر پائلٹس کے ساتھ ملی بھگت کا الزام ہے۔ پانچوں سی اے اے لائسنسنگ برانچ افسران پر پائلٹس لائسنس ٹیسٹ اورامتحانات میں مدد فراہم کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع سی اے اے نے بتایا ٹیسٹ اور امتحان میں اصل پائلٹ کی جگہ کسی اور کو بٹھا کر کلیئر کرانے کا بھی الزام ہے۔ ملوث افسران نے ڈاریکٹر ایچ آر ملک مظہر کو رپورٹ کر دیا ۔ جعلی لائسنس اسکینڈل میں ملوث سی اے اے لائسنس برانچ کے افسران کو ایچ آر شعبہ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔