Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشکوک رقم کی منتقلی پر نیب کی شہباز شریف و دیگر کیخلاف تحقیقات کی منظوری

مشکوک رقم کی منتقلی پر نیب کی شہباز شریف و دیگر کیخلاف تحقیقات کی منظوری
March 5, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حدیبیہ کے بعد شریف برادران کی ایک اور مل پر کرپشن کے سائے منڈلانے لگے ۔ چودھری شوگر ملز کا کیس بھی کھل گیا،نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں، رقوم کی مشکوک منتقلی پر نواز شریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور کلثوم نواز کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں العزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس  ہوا۔ جس میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی تفصیل پیش کی گئیں۔

بورڈ کو بتایا کہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ، عزیزیہ سٹیل ملز ، ہل میٹل اورایون فیلڈ کیسز میں نواز شریف و دیگر 15کیخلاف بدعنوانی کے ضمنی ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی تھی۔

 اجلاس میں میسرز چوہدری شوگرملز کے مالکان نواز شریف ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز ،کلثوم نواز ، مریم صفدر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

پانامہ سکینڈل میں 15 کمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری ،راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی کی انتظامیہ ،نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) اور حکومت پنجاب کے شعبہ صحت کے خلاف  انکوائری کا حکم دیدیا ۔ پیرا گون سٹی پرائیویٹ لیمیٹڈ کی انتظامیہ ،سی ڈی اے افسران کے خلاف انکوائری کھل گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات بھی  شروع کردی گئیں۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ خالد پرویز اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی۔