Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشکل وقت گزر گیا، نظریں اچھے مستقبل پر ہیں: محمدعامر

مشکل وقت گزر گیا، نظریں اچھے مستقبل پر ہیں: محمدعامر
September 1, 2015
لاہور (92نیوز) فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر گیا، اب نظریں اچھے مستقبل پر ہیں، ٹیم میں شمولیت کا موقع ملا تو اپنی کارکردگی سے سب گلے شکوے مٹا دیں گے۔ آئی سی سی کی طرف سے سپاٹ فکسنگ کیس میں عائد پابندی کے آخری روز محمد عامر نے پی سی بی کے ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کے تحت فاطمید فاونڈیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور خون کا عطیہ دیا۔ محمد عامر کو خون عطیہ کرنے کی اہمیت پر لیکچر بھی دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی کا ری ہیبلی ٹیشن پروگرام بہت اچھا ہے، نوجوان کرکٹرز کو بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کا حال اللہ جانتا ہے، ایک موقع ملا ہے، امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سب معاملات کلیئر ہو جائیں گے۔ فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا کہ کچھ لوگ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے مخالف ہیں لیکن انہیں بہت سے سینئر کرکٹرز کی طرف سے حمایت بھی ملی ہے۔ محمد عامر کو آئی سی سی نے چھے ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دے دی تھی، وہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کریں گے۔