Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشکل وقت میں انسان کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے، عمران خان

مشکل وقت میں انسان کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے، عمران خان
January 30, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں انسان کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے برے وقت سے انسان سیکھتا ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ آج میری پارٹی میں وہ لوگ بھی ہیں جو چند سال پہلے میرا مذاق اڑاتے تھے ۔ کبھی بھی لوگوں کے کہنے پر زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔

ٹیکسٹائل کی بگڑی صورتحال کو سنوارنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے 5 سالہ پالیسی پیش کر دی ۔  فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ٹیکسٹائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پالیسی ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا سنہرا دور شروع کرے گی ، بھارت میں بجلی اور گیس کی سستے داموں فراہمی کے باعث انڈسٹری ترقی کر رہی ہے غربت کے خاتمے کے لیے لوگوں کو روزگار دینا ہوگا ۔

ٹیکسٹائل کانفرنس کے بعد کپتان نے کینال روڈ پر یوتھ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانور بھی اپنی بھوک سے زیادہ نہیں کھاتا مگر یہاں دو ٹانگوں والے جانور کا پیٹ نہیں بھر رہا ۔

 کپتان کا کہنا تھا کہ میری پارٹی میں وہ لوگ ہیں جو پہلے میرا مذاق اڑاتے تھے، جو ڈر جائے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد مجھے ٹیم سے نکال دیا گیا ۔  محنت کرکے تین سال بعد دوبارہ واپس آ گیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کامیاب انسان کو کبھی بھی شکست ہرا نہیں سکتی ۔  جمہوری حکومتیں عوام کو جینے کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرتی ہیں ، ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔