Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشکل میں شریف برادران کی مددکی،انہوں نے واپس آتے ہم پر جھوٹے پرچے کٹوائے،پرویز الٰہی

مشکل میں شریف برادران کی مددکی،انہوں نے واپس آتے ہم پر جھوٹے پرچے کٹوائے،پرویز الٰہی
August 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جب شریف برادران پر مشکل آئی تو ان کی بہت مدد کی مگر انہوں نے اقتدار میں واپس آتے ہی ہم پر جھوٹے پرچے کٹوا دیئے  اور میرے دور میں شروع کئے گئے تمام ترقیاتی منصوبے بند کرا دیئے گئے ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان عمران خان کریں گے ، اسپیکر بننے کیلئے  عمران خان نے خود پیش کش کی ، ہم اپوزیشن سے بھی بات کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے دس سال تک صرف ڈرامے ہی کئے  اور پنجاب میں تمام اختیارات اپنے پاس رکھے  ۔ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ کام میری حکومت میں ہوئے ، 2018 کے انتخابات ملکی تاریخ  کے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن تھے ، کسی کے پولنگ ایجنٹ کو باہر نہیں نکالا گیا ۔