Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشن امپاسبل کی نئی کڑی فال آؤٹ کا باکس آفس پر راج

مشن امپاسبل کی نئی کڑی فال آؤٹ کا باکس آفس پر راج
August 5, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) ایکشن سے بھرپور  سیریز مشن امپاسیبل کی نئی کڑی فال آؤٹ کا باکس آفس پر راج بر قرار ہے ۔ فلم نے  رواں ہفتے مزید ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کما کر پہلی پوزیشن اپنے پاس رکھی ہے ۔ جاسوس ایتھن ہنٹ  کی ٹیم ایک بار پھر ناممکن مشن کو ممکن بنانے میں مگن ہے ، فلم نے ریلیز سے اب تک 12 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کمالیے ہیں  اور مزید پیسے بنانے میں مصروف ہے ۔ دوسری جانب مزاح سے بھرپور اینی میٹڈ فلم کرسٹوفر رابن اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ، جس نے صرف دو روز میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے ۔ تین اگست کو ریلیز ہونے ایکشن مووی دی سپائی ہُو ڈمپڈ می  باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے ۔ فلم نے اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ ڈالر کمائے ہیں ۔ ادھر میوزیکل مووی ماما میا ہیئر وی گو اگین کا زور ٹوٹنے لگا ہے ۔ فلم 9 کروڑ 13 لاکھ کی کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آچکی ہے ۔ ایکشن تھرل مووی دی ایکیولائزر ٹو اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے، فلم نے سات کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔