Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشق امن، نیول چیف محمد امجد خان نیازی سے غیرملکی وفود کی ملاقاتیں

مشق امن، نیول چیف محمد امجد خان نیازی سے غیرملکی وفود کی ملاقاتیں
February 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن کے موقع پر نیول چیف محمد امجد خان نیازی سے غیرملکی وفود نے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف اور ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیو سینٹ نے ملاقاتیں کیں، اردن کی نیول فورس کے سربراہ اور سعودی بحریہ کے مشرقی فلیٹ کےڈپٹی کمانڈر نے بھی ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں برازیل کے کمانڈر سرفیس فلیٹ، سری لنکن بحریہ کے فلیگ افسر کمانڈنگ اور کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈ نے بھی نیول چیف سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے لئے اقدامات کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر نیول چیف نےعالمی وباء کرونا کے باوجود امن مشق میں کثیر تعداد میں بحری افواج کی شرکت کو سراہا۔