Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشقوں میں حصہ لینے کیلئے رائل اومانی بحریہ کے دو جہاز کراچی پہنچ گئے

مشقوں میں حصہ لینے کیلئے رائل اومانی بحریہ کے دو جہاز کراچی پہنچ گئے
December 12, 2016

کراچی(92نیوز)پاک بحریہ کےساتھ  مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیےرائل اومانی بحریہ کے دوجہاز کراچی پہنچ گئے۔ دونوں افواج کے درمیان  آپریشنل اورٹیکنیکل سطح پر سی فیزاورہاربرمشقیں پندرہ دسمبر تک  جاری رہے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاک بحریہ کے ساتھ  مشترکہ مشقوں ،ثمر الطیب ،، میں حصہ لینے کے لیے الشمیخ اورالبشرٰی نامی بحری جہازوں کی بندرگاہ آمدپرپاک بحریہ کے سینئرافسران نے  پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق مشترکہ بحری مشقیں پاکستان اور اومانی بحری افواج کے درمیان باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں، دو طرفہ مشقوں کا مقصدایک مستحکم بحری ماحول کے لئے مشترکہ بحری آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بحری مشقیں ہاربراورسی فیزپرمشتمل ہیں جو پندرہ دسمبر تک جاری رہے گی۔  ترجمان  پاک بحریہ  کا کہنا ہے کہ بحری مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف  آپریشنل اورٹیکنیکل سطح پرروابط میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اومانی نیوی  کے ٹاسک  گروپ کی آمد دونوں  ممالک کے مابین دوستانہ مراسم کی ایک کڑی ہے ،اور اس سے دونوں بحریہ افواج کی آپریشنل صلاحتیوں  میں اضافہ ہوگا۔