فیصل آباد: (92 نیوز) مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کے یورپ کو جانے والے ایکسپورٹ کے آرڈرز تاخیر کا شکار ہونا شروع ہوگئے۔
بیس سے پچیس دن میں ڈلیور ہونے والے آرڈرز کو پچاس روز سے بھی زیادہ کا وقت لگنے سے ایکسپورٹرز پریشانی کا شکار ہیں۔
اسرائیل کی غزہ، ایران اور لبنان کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے آرڈرز بری طرح متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ یورپ جانے والے آرڈرز کی غیر معمولی تاخیر سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 83 ہزار سے تجاوز کرگیا
ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ یورپین ممالک کو بذریعہ سمندر جانے والے ایکسپورٹ کے آرڈرز کو کشیدگی کے باعث افریقہ کی طرف سے جانا پڑ رہا ہے جس کے باعث ٹرانزٹ ٹائم 20 سے 25 دنوں سے بڑھ کر 50 دنوں تک پہنچ چکا ہے جس سے بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کے ایکسپورٹرز شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ ایکسپورٹرز کہتے ہیں کہ اس مسئلہ
کا حل انتہائی ناگزیر کیونکہ آرڈرز کی تاخیر سے ان کو اضافی کارگو چارجز بھی ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔