Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مشرقی غوطہ میں تازہ بمباری میں 4بچوں سمیت19افراد لقمہ اجل بن گئے

مشرقی غوطہ میں تازہ بمباری میں 4بچوں سمیت19افراد لقمہ اجل بن گئے
March 7, 2018

غوطہ ( 92 نیوز ) شام میں موت کا رقص جاری ہے ۔مشرقی غوطہ میں تازہ بمباری میں 4 بچوں سمیت مزید 19 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں  ، علاقے میں امدادی کارروائیاں متاثر ہیں ۔ دوماہ میں اب تک سیکڑوں بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔

مشرقی غوطہ کےتباہ حال باسیوں پرتازہ بمباری نے معصوم بچوں سمیت متعددافراد کی جانیں نگل لیں، حکومتی فورسز کی بمباری کےباعث عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بچوں سمیت متعددافرادملبے تلے دب کررہ گئے ۔

اقوام متحدہ کاکہناہےکہ شامی دستوں کی بمباری کی وجہ سے 46 ٹرکوں پرمشتمل امدادی قافلہ دوماکے قریب 9 گھنٹے تک رکا رہا اور آخرکار اپنی کارروائیاں ترک کرکےواپس لوٹ آیا۔

دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرنی کاکہناہےکہ مشرقی غوطہ میں عام شہریوں کامحاصرہ اوران پر بمباری جنگی جرائم کےزمرے میں آسکتی ہے۔

روسی صدرولادیمیر پیوٹن اور ترک صدررجب طیب اردوان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں مشرقی غوطہ میں جاری انسانی بحران پرتشویش کااظہاراورامدادی سامان کی ترسیل موثر بنانےپراتفاق کیاگیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے دل دہلا دینےوالی رپورٹ  میں بتایاہےکہ شام میں 2 مہینےکےدوران 342 بچے لقمہ اجل بنےجبکہ آٹھ سوتین  بچےزخمی ہوئےجن میں سےکئی طبی امداد سے محروم رہے۔