مشرقی شام میں داعش کے حملے ،امریکی حمایت یافتہ 47 جنگجو ہلاک

دمشق (92 نیوز) مشرقی شام میں داعش کے حملے ہوئے جس میں امریکی حمایت یافتہ 47 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ جھڑپوں میں داعش کے 27 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
ادھر شام کے شہر حلب میں حکومت اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ ایک دوسرے کے 10،10 قیدی واپس کئے۔
سیرئن آبرویٹری کے مطابق حلب سے ملحقہ علاقے الباب میں حکومت اور باغیوں میں دس دس قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے قیدیوں کا تبادلہ روس، ایران اور ترکی کی ثالثی میں امن عمل کاحصہ اور اعتماد قائم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔