Tuesday, October 4, 2022

مشرقی شام میں جھڑ پیں، 9 ترک فوجیوں سمیت 6 جنگجو ہلاک

مشرقی شام میں جھڑ پیں، 9 ترک فوجیوں سمیت 6 جنگجو ہلاک
دمشق (92 نیوز) ترکی کی حامی فورسزاور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے مابین شام کے جنوب مشرقی علاقے میں جھڑ پوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ترکی کی حامی فورسزاور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے مابین جھڑپوں میں ترکی کی حامی فورسز کے 9 اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے 6 جنگجو ہلاک ہوئے۔ ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اگر 150 گھنٹوں کے بعد بھی کرد ملیشیا نے طے شدہ علاقے کو نہ چھوڑا تووہ علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے اور دہشت گردوں کا صفایا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب امریکی فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے قمیشی قصبے میں واپس آگیا ہے۔ طیاروں کی حفاظت میں 13 امریکی گاڑیاں الولید بارڈر سے شمال مشرقی شام میں داخل ہوئیں۔ چند روز قبل امریکا نے ایک ہزار فوجیوں کوشام سے نکالنا شروع کیا تھا۔