Saturday, February 24, 2024

مشرف کے قانون کو ختم نہ کرنے پر پچھتاوا ہے،نوازشریف

مشرف کے قانون کو ختم نہ کرنے پر پچھتاوا ہے،نوازشریف
April 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مخالفین کو احتساب قانون کے ذریعے جیلوں میں ڈالنے والے نوازشریف خود نیب قانون سے پریشان ہو گئے ۔احتساب عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشرف کے قانون کو ختم نہ کرنے پر پچھتاوا ہے،۔ دل کی حسرت آخر کار زبان پر آہی گئی،اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو احتساب قانون کے ذریعے جیلوں میں ڈلوانے والے نواز شریف جب خود احتساب کے شکنجے میں آئے تو انہیں یہی قانون برا لگنے لگا، اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے نیب  قانون کو ختم نہ کرنا بڑی غلطی قرار دےدیا۔ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں نیب مشرف کا قانون ہے سب اس بات پر متفق ہیں عدلیہ میں ریفارمز ہونی چاہیے ،پاکستان کا آزاد اور خود مختار شہری ہونے کی حیثیت سے تقریر حق ہے۔ نواز شریف  نے نیب ریفرنسز کو پھر آڑے ہاتھوں لیاکہا کہ  میری پیدائش سے پہلے اثاثے بھی دیکھ لیں کیا سرکاری خزانے سے سب کچھ خریداگیا، اربوں کھربوں روپے کا الزام لگایا گیا ،کرپشن ایک روپیہ کی ثابت نہیں  ہوئی۔